MrJazsohanisharma

بھارت میں مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول

سائنس

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ محمد شامی کے بھائی حسیب احمد نے اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق ای میل ایک شخص "راجپوت سندر" کے نام سے موصول ہوئی جس میں شامی کو قتل کی دھمکی دی گئی اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ای میل میں "پربھاکر" نامی شخص کا بھی ذکر ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سائبر سیل اور کرائم برانچ کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ای میل کا پرنٹ آؤٹ بطور ثبوت پولیس کو فراہم کیا گیا ہے۔ شامی کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب محمد شامی آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی