MrJazsohanisharma

ایشین ایتھلیٹکس؛ 1973 کے بعد پاکستان کیلئے پہلا "گولڈ میڈل" 

سائنس

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تاریخ میں 1973 کے بعد پہلی بار پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔ پیرس اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو ہرا کر جیولن تھرور میں گولڈ میڈل لینے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں یہی کارنامہ دہرایا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔ چیمپئین شپ میں بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔  واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے، پاکستان نے فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو میں (اللہ داد) اور 800 میٹر میں (محمد یونس) نے گولڈ میڈل جیتے تھے۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصہ میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی