MrJazsohanisharma

ہاکی رینکنگ؛ پاکستان کی 2 درجے ترقی! 13ویں پوزیشن پر آگئی

سائنس

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے ٹیمز رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی نے پاکستان کی درجہ بندی اضافے کا سبب بنی، گرین شرٹس آج نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔ مزید پڑھیں: ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق ہالینڈ پہلے، جرمنی دوسرے، بیلجیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچواں، اسپین چھٹے، ارجنٹائن ساتویں، بھارت آٹھویں، آئرلینڈ کی 9ویں، فرانس کی 10ویں پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ 11ویں، جنوبی افریقا 12ویں نمبر پر موجود ہے۔ مزید پڑھیں: کیا رونالڈو کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ گرل فرینڈ کی ویڈیو وائرل قومی ٹیم کا نمبر 13واں ہے جبکہ کوریا 14ویں اور ملائیشیا 15ویں نمبر پر موجود ہے۔ گرین شرٹس اگر آج نیشنز کپ ہاکی کے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلے گی۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی