MrJazsohanisharma

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو پابندی کے حوالے سے مزید 90 دن کی مہلت دے دی

سائنس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی ہے، اور نئی ڈیڈ لائن اب 17 ستمبر 2025 ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تیسری توسیع ہے۔ پہلی توسیع جنوری میں ہوئی اور دوسری اپریل میں جس میں امریکی حکومت کی جانب سے بائٹ ڈانس (ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی) سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یا تو ٹک ٹاک کو حکومت کے ہاتھوں فروخت کردیا جائے یا مکمل پابندی کا سامنا کرے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے وضاحت کی کہ یہ اضافی وقت بائٹ دانس کو امریکا میں ٹک ٹاک کو امریکی سرمایہ کاروں کو فروخت یا کمپنی کا نئے سرے سے اسٹرکچر تشکیل دینے کے لیے دیا جا رہا ہے، تاکہ ڈیٹا سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔ تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح متعدد بار توسیع غیر قانونی ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ قانون صرف ایک مرتبہ 90 دن کی اجازت دیتا ہے بشرطیکہ مستقل پیش رفت ہو لیکن ایسا ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ خود ٹک ٹاک کی حمایت میں ہیں کیونکہ یہ اپلیکیشن انہیں نوجوان ووٹ بینک تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ دیگر سیاسی شخضیات جیسے سینیٹر مارک وارنر نے اس اقدام کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی