MrJazsohanisharma

واٹس ایپ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف

سائنس

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں: ایک طریقہ لکھ کر مطلوبہ تصویر حاصل کرنا ہے جبکہ دوسرا طریقہ کیمرا رول سے تصویر اپ لوڈ کر کے اس میں تبدیلی لانا ہے۔ وہ صارفین جن کا چیٹ جی پی ٹی پر اکاؤنٹ نہیں ہے وہ میسجنگ پلیٹ فارم پر روزانہ ایک تصویر بنا سکیں گے، اس کے لیے مزید تصاویر کے لیے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ کو جوڑنے کا آپشن بھی دیا گیا ہوگا۔

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی