MrJazsohanisharma

متنازع بھارتی کرکٹر کا ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

سائنس

تنازعات سے گھرے بھارتی بلے باز پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ٹرانسفر کی درخواست کر دی۔ پرتھوی شا کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملنے والے قابِل قدر مواقع دینے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سیٹ اپ کا حصہ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایسوسی ایشن کو پیش کی جانے والی وجوہات میں انہوں نے لکھا کہ کیریئر کے اس موقع پر ان کو ایک دوسری ریاست سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، جو بطور کرکٹر ان کی مزید نشو نما کرے گا۔ اس ضمن میں، ایسوسی ایشن ان کو نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ جاری کرے جو ان کو دوسری ریاست کی آفیشلی نمائندگی کرنے کا اہل بنائے۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی