بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ میں منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔ کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اُسے ڈیلیٹ کردیا۔ مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں رنکو سنگھ بھی شامل تھے۔ لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی ونشیکا اور بھارتی کرکٹر یادیو کی شادی انگلینڈ کے ٹور کے بعد نومبر میں طے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: ایک اور ماڈل بھارتی کرکٹر کے پیار میں 'دیوانی' ہوگئیں واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 20 جون سے ہوگا۔ قبل ازیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو