MrJazsohanisharma

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

سائنس

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو پیغامات پڑھے بغیر ان سے باخبر رکھے گا۔ واٹس ایپ فیچر کی مدد سے صارفین اب بغیر پڑھے میسجز کا اے آئی خلاصہ پڑھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو اپنے پیغامات سے فوری باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے کمپنی ’میسج سمریز‘ کا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو میٹا اے آئی کا استعمال کرے کے بغیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ کر دیتا ہے، لہٰذا صارفین کو پیغامات پڑھنے سے قبل اس کی تفصیلات کا اندازہ ہوجائے گا۔ میٹا کا کہنا تھا کہ نیا اے آئی ٹول ’پرائیوٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتا ہے تاکہ واٹس ایپ صارف کی خلاصہ کی گئی چیٹس کانٹیکٹس نہ دیکھ سکیں۔ فی الحال اے آئی سمریز فیچرز تک امریکا میں صرف انگریزی زبان کے صارفین کر رسائی حاصل ہوگی۔ البتہ، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی اس سال کے آخر تک یہ فیچر دیگر زبانوں اور ممالک میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی