سوئس ٹینس اسٹار بیلنڈا بینسک نے نویں کوشش میں پہلی بار ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ بیلنڈا بینسک نے 18 ویں سیڈ روسی کھلاڑی ایکٹرینا ایلکزینڈرووا کو زیر کیا، بینسک کا اب روس کی ساتویں سیڈ کھلاڑی میرا ایندریوا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے امریکی حریف ایما نیوارو کو مات دی تھی۔ مردوں کی کیٹیگری میں امریکی کھلاڑی بین شیلٹن نے اطالوی حریف لورینزو سونیگو کو شکست دے کر پہلی بار فائنل 8 میں جگہ بنا لی۔ سربیا کے نووک جوکووچ 16 ویں بار ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی حریف ایلکس ڈی مینور کو ہرایا۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو