ناسا کے خلاباز نے زمین اور 3 کہکشاؤں کی ایک ساتھ تصویر شیئر کردی

ایک حیرت انگیز لمحے میں ناسا کے خلاباز ڈان پیٹّیٹ نے ایک طویل‌المدت ایکسپوژر تصویر شیئر کی ہے جس میں زمین، اس کی روشنی، اور تین کہکشائیں ایک ساتھ موجود ہیں۔ تصویر میں زمین کے علاوہ، ملکی وے کہکشاں اور دو پڑوسی کہکشائیں شامل ہیں۔ مرکزی کہکشاں ملکی وے واضح طور پر درمان میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ملکی وے کے اوپر دو دُور دراز کہکشائیں نظر آرہی ہیں جو زمین کے جنوبی نصف کرہ سے نظر آتی ہیں مگر عام آنکھ سے دکھائی نہیں دیتیں۔ یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سامنے آئی ہے۔ زمین کا نچلا حصہ زمین پر شہروں کی اور بجلی کی روشنیوں کی چمک دکھارہا ہے۔ اس منظر میں اسپیس ایکس کریو 9 ڈریگن کی کیپسول کا بیرونی حصہ بھی ہے۔ 3 galaxies at once! I photographed the Milky Way and both Magellanic Clouds in this star field from the SpaceX Crew 9 Dragon, on my new mission to the ISS. pic.twitter.com/tj0aula6b2 — Don Pettit (@astro_Pettit) August 3, 2025   ڈان پیٹیٹ نے ایکس پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 3 کہکشائیں ایک ساتھ۔ میں نے ملکی وے اور دو دیگر کہکشاؤں کی تصویر لی ہے۔ “3 galaxies at once! I photographed the Milky Way and both Magellanic Clouds in this star field…”       یہ تصویر ISS پر انسٹال SpaceX Crew Dragon کے پورٹ ونڈو سے لی گئی تھی، جب Pettit Expedition 72 پر تھے یہ لمحہ انسانی آنکھ کے لیے ناقابلِ تصور تجربہ ہوتا، جہاں زمین اور تین کہکشاؤں کو ایک فریم میں کیپچر کیا جا سکتا ہے۔ Pettit، جو NASA کے سب سے عمر رسیدہ خلاباز ہیں، خلائی فوٹوگرافی میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد مہمات (Expeditions) کے دوران حیرت انگیز مناظر کو کیمرے میں محفوظ کیا ہے Pettit نے خود ایک بار کہا ہے، خلاء سے بادل، ستارے اور کہکشائیں دیکھنے کا اپنا مزہ ہے، اور انہوں نے اس کے لیے ایک homemade tracking device بنایا جو ISS کی حرکات کے باوجود long exposure تصاویر کی معاونت کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں