ہمیں خواب یاد کیوں نہیں رہتے؟

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم نیند کوئی خواب دیکھتے ہیں لیکن جاگنے پر اسے بھول جاتے ہیں، لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے! ہم اکثر اپنے خواب اس لیے بھول جاتے ہیں کیونکہ نیند کے دوران ہمارا دماغ "ریپڈ آئی موومنٹ (آر ایم ایم) اسٹیج" میں خواب دیکھتا ہے۔ تاہم جاگنے کے بعد دماغ فوری طور پر short-term memory سے long-term memory میں معلومات منتقل کرنا شروع کردیتا ہے اور خواب اکثر اسی تبدیلی کے دوران ’ضائع‘ ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ اچانک الارم یا کسی آواز سے جاگتے ہیں تو ذہن کو خواب کو محفوظ کرنے کا "وقت" نہیں ملتا، اس لیے وہ فوراً بھول جاتا ہے۔ نیند کے دوران دماغ میں سیروٹونن اور norepinephrine جیسے کیمیکل کم ہوتے ہیں جو یادداشت کو محفوظ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کی کمی کے باعث خواب ذہن میں محفوظ نہیں ہوپاتے۔ مزید برآں دماغ عام طور پر صرف وہی چیزیں یاد رکھتا ہے جنہیں وہ اہم سمجھتا ہے۔ چونکہ خواب اکثر عجیب، بے ترتیب اور غیر منطقی ہوتے ہیں، اس لیے دماغ انہیں "غیر ضروری" سمجھ کر نظرانداز کر دیتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں