سپر بلڈ مون، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز

پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا، اس دوران مکمل سرخ چاند کا نظارہ انسانی آنکھ سے باآسانی کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقا اور یورپ میں مکمل چاند گرہن (سپر بلڈ مون) کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 10 بج کر 31 لگے گا اور پھر رات 11 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو ایک بج کر 55 منٹ پر گرہن ختم ہوگا۔ اس دوران پاکستان میں بھی مکمل سرخ چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن جب عروج پر ہوگا تو اس کا رنگ سفید کی جگہ سرخ نظر آئے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں