کبڈی کا کھلاڑی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

وہاڑی میں کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماکھا جٹ کو وہاڑی میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ گر گئے اور بعدازاں انتقال کرگئے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکرٹری محمد سرور رانا نے ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محمد سرور  کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کے میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے، دعا ہے کہ اللہ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ https://ift.tt/fJ4W5H6  

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں