ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم 226 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ محمد وسیم 53 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ وسیم علی 27 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی دیگر بلے باز ڈب فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا اور مہیش تھیکشانا نے 2، 2 جبکہ دونتھ ویلا لاگے، دشن ہیمانتھا اور کمیندو مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ Sri Lanka make it two wins on the trot at #T20WorldCup with a commanding win against Oman 👊 📝 : https://t.co/Vpv1Ytwuwo pic.twitter.com/TdAxl6nAeW — ICC (@ICC) February 12, 2026 اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سری لنکا نے ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 225 پر رنز بنائے تھے جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھیں۔ اس دوران دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ بعد ازاں کپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔ We saw the Dasun Shanaka we know 💥 pic.twitter.com/KMWUqgAzyJ — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 12, 2026 عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو