انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انڈیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو جیت کیلیے 311 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ افغانستان نے فیصل شینو زادہ کی 110 اور عزیراللہ نیازی کی ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے دیپیشن دیوندران اور کانشک چوہان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز کا مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو