پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے اہم ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور پلئیرز کے عزم و جذبے کو سراہا۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ملاقات میں موجود تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں آج پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں