میکسیکو میں فوجی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز کلب ٹیموں کے درمیان دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہی ہوا تھا کہ اسٹیڈیم کے قریب کارٹیل کے شر پسندوں کی موجودگی سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کھلاڑیو اور گراؤنڈ اسٹاف کو جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Top-flight footballers sprint for their lives from cartel gunmen Mexico host FIFA World Cup in just 4 months https://t.co/qmWPwfygSm pic.twitter.com/Jq1EKtTa5E — RT (@RT_com) February 23, 2026 کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے باعث کئی صارفین کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کو میکسیکو سے منتقل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز میں صرف چار ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی امریکا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو