وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن وزیر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے، سری لنکا میں بہت محبت ملی، شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ذریعے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کو سراہا۔ ملاقات کے موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز، ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو