فیفا سیکریٹری جنرل میتھیاس گراف اسٹرم نے صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) سید محسن گیلانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی فیفا حکام سے زیورخ میں واقع فیفا ہیڈکوارٹر میں مفید اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فٹبال گورننس سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیفا سیکریٹری جنرل نے قومی ویمنز ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ صدر پی ایف ایف نے پاکستان فٹبال کے لیے فیفا کی مکمل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ FIFA Secretary General Mattias Grafstorm reposes trust in President Gilani’s leadership, hails one-year progress 🧵 pic.twitter.com/iDiEBMV7Gf — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) April 13, 2026 ملاقات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیفا سیریز میں شاندار کارکردگی پر پاکستان ویمنز ٹیم کو سراہا گیا۔ پی ایف ایف کی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی اور چند ماہ کی کارکردگی سے فیفا حکام کو آگاہ کیا گیا۔ پاکستان میں فٹبال انفراسٹرکچر کو اولین ترجیح قرار دے دیا گیا۔ فیفا سیکریٹری جنرل نے پی ایف ایف قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کے لیے امیدوں کا اظہار کیا اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو