سائنس دانوں نے ملکی وے کہکشاں کا کنارہ ڈھونڈ نکالا!

ماہرین کا ماننا ہے کہ انہوں نے آخرکار ہماری کہکشاں مِلکی وے کے کنارے کا تعین کر لیا ہے اور یہ سب ایک لاکھ ستاروں کے حیران کن تجزیے کے بعد ممکن ہوا۔ یونیورسٹی آف مالٹا کے سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق یہ حد کہکشاں کے مرکز سے تقریباً 40 ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس نتیجے تک پہنچنے کے لیے محققین نے ایک لاکھ سے زائد ستاروں کی عمر اور مقام کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس سے کہکشاں کی ارتقائی تاریخ کا ایک دلچسپ پیٹرن سامنے آیا۔ مرکز کے قریب موجود ستارے زیادہ قدیم ہیں، جبکہ باہر کی جانب جاتے ہوئے ستارے نسبتاً کم عمر ہوتے جاتے ہیں لیکن ایسا صرف ایک خاص حد تک ہوتا ہے اس کے بعد یہ رجحان الٹ جاتا ہے۔ یہی ’خاص نقطہ‘ دراصل اس علاقے کی حد ہے جہاں تک نئی ستاروں کی تخلیق فعال رہتی ہے اور اس کو ہی ملکی وے کا حقیقی کنارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ ستاروں کی پیدائش کے عمل میں چھپی ہے۔ مرکز کے قریب گیس اور گرد کے گھنے بادلوں نے ابتدائی دور میں تیزی سے ستارے بنائے، جس سے وہاں پرانے ستاروں کی کثرت ہے۔ جبکہ دور دراز علاقوں میں یہی مواد کم مقدار میں پایا جاتا ہے، جس کے باعث ستاروں کی تشکیل سست پڑ جاتی ہے اور وہاں نسبتاً کم عمر ستارے موجود ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں