گوشت خور ڈائناسور ٹی-ریکس کے ہاتھ انتہائی چھوٹے کیوں تھے؟

ٹی ریکس کے چھوٹے ہاتھ آج بھی سائنسدانوں کیلئے ایک دلچسپ معمہ بنے ہوئے ہیں۔ اس کے بازو صرف تقریباً 3 فٹ لمبے تھے، حالانکہ اس کا جسم 40 فٹ تک اور وزن کئی ٹن ہوتا تھا۔ تاہم ماہرین نے اس کے چھوٹے ہاتھوں کے بارے میں کئی نظریات پیش کیے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: ماہرین کے مطابق شکار کیلئے ہاتھوں کی ضرورت کم تھی۔ ٹی-ریکس کا اصل ہتھیار اس کے طاقتور جبڑے اور بڑے دانت تھے۔ اس کا کاٹنا اتنا خطرناک تھا کہ شکار پکڑنے کیلئے لمبے ہاتھ ضروری نہیں رہے۔ کچھ سائنسدانوں کے مطابق جب کئی ٹی-ریکس ایک ہی شکار پر ٹوٹ پڑتے تھے تو بڑے بازو ایک دوسرے کے کاٹنے سے زخمی ہوسکتے تھے، اس لیے وقت کے ساتھ ہاتھ چھوٹے ہوتے گئے۔ ٹی-ریکس کے آباؤ اجداد کے بازو نسبتاً لمبے تھے لیکن جیسے جیسے سر بڑا اور جبڑا طاقتور ہوتا گیا، بازو غیر اہم ہوتے گئے اور ارتقا نے انہیں چھوٹا کردیا۔ پھر بھی ہاتھ کمزور نہیں تھے۔ اگرچہ ہاتھ چھوٹے تھے، مگر ان میں بہت طاقت تھی۔ اندازوں کے مطابق ہر بازو سینکڑوں پاؤنڈ وزن اٹھا سکتا تھا، اور ان کے پنجے شکار کو قریب سے پکڑنے میں مدد دے سکتے تھے۔ اسی طرح بعض ماہرین سمجھتے ہیں کہ چھوٹے ہاتھ بڑے سر اور بھاری جسم کے ساتھ جسمانی توازن قائم رکھنے میں مددگار تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں