برطانیہ: عدالت کے نیچے دفن 800 برس قدیم قلعہ دریافت

برطانیہ کے شہر چیسٹر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے چیسٹر کراؤن کورٹ کے نیچے تقریباً 800 برس قدیم قرونِ وسطیٰ کے ایک قلعے کا حصہ دریافت کر لیا، جس کی نشاندہی حیران کن طور پر صرف ایک اسمارٹ فون کی روشنی کی مدد سے ہوئی۔ ماہرِ آثارِ قدیمہ اسٹیورٹ اینزورتھ نے عدالت کے نیچے ایک تاریک راہداری میں اپنے موبائل فون کی روشنی ڈالی تو انہیں دیوار کی چنائی میں اچانک واضح فرق نظر آیا۔ ان کے مطابق دیوار دائیں زاویے پر مڑ کر نظروں سے اوجھل ہو جاتی تھی، جبکہ تنگ جگہ کے باعث آگے جانا ممکن نہیں تھا۔ بعد ازاں ماہرین نے پتھروں اور تعمیراتی انداز کا موازنہ نورمن دور کے قلعے کے باقی ماندہ حصوں سے کیا، جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ زیرِ زمین دیوار کا یہ حصہ 18 ویں صدی کا نہیں بلکہ قرونِ وسطیٰ کے دور سے تعلق رکھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق موجودہ عدالت اور جیل کے زیادہ تر حصے 18 ویں صدی میں معمار تھامس ہیریسن نے تعمیر کیے تھے۔ البتہ، نئی دریافت سے ثابت ہوتا ہے کہ اس مقام کے نیچے نورمن دور کے قلعے کے آثار آج بھی محفوظ ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں