کیویز سے سیمی فائنل، بھارت میں 150 کروڑ روپے سٹے بازارمیں داؤ پر لگے

نئی دہلی:  بھارتی سٹے بازار میں نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل پر 150 کروڑ روپے کوہلی الیون پر لگادیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں سٹے باز اس موقع سے مال بنانے کیلیے سرگرم ہیں، پولیس کے مطابق غیرقانونی سٹے بازار میں 150 کروڑ تک کی رقم دائو پر لگی، یہ نیٹ ورک دہلی کے متصل فرید آباد، غازی آباد، نوئیڈا اور گروگرام تک پھیلا ہوا ہے جب کہ دہلی پولیس سدباب کیلیے کوشاں ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس مدھر ورما نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے سٹہ آپریٹرز کی نگرانی کیلیے اقدامات کیے اور ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم نے فائیو اسٹار ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کو بھی نظر میں رکھا ہوا تھا۔

The post کیویز سے سیمی فائنل، بھارت میں 150 کروڑ روپے سٹے بازارمیں داؤ پر لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں