ایک بھارتی خاندان کار میں 17ملکوں کی طویل مسافت کے بعد انگلینڈ پہنچ گیا

 لندن:  بھارتی ماتھر خاندان کار میں 17ملکوں کی طویل مسافت کے بعد ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلیے پہنچ گیا۔

17ملکوں کی طویل مسافت کرنے والی بھارتی فیملی میں 3سالہ بیٹی آویہ سے 67برس کے دادا اخلیش سمیت فیملی کی 3نسلوں کے افراد شامل تھے،چنئی سے تعلق رکھنے والا ماتھر خاندان 14سال سے بسلسلہ روزگار سنگا پور میں مقیم ہے، ان لوگوں نے 2 براعظموں کے 17ملکوں سے گزرتے ہوئے موسم کی سختیاں بھی برداشت کیں،برف باری، بارشوں اور تیز ہوائوں کا سامنا کیا۔

انوپم اپنے والدین،اہلیہ اور 2بچوں کے ہمراہ 48روز کی مسافت کے بعد ہیڈنگلے پہنچے۔آسان ہوائی سفر کے بجائے زمینی راستے کا انتخاب کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم بھارتی ٹیم کی سپورٹ کیلیے کوئی غیر معمولی کام کرنا چاہتے تھے،خواہش ہے کہ بلو شرٹس کے ٹائٹل جیتنے کے مناظر اپنے آنکھوں سے دیکھ کر سنگاپور واپس روانہ ہوں۔

یاد رہے کہ اس فیملی کا سب سے بڑا مسئلہ سیمی فائنل کی ٹکٹوں کا حصول تھا جو آئی سی سی نے حل کردیا لیکن بدقسمتی سے والدین کی مراد پوری نہ سکی۔

The post ایک بھارتی خاندان کار میں 17ملکوں کی طویل مسافت کے بعد انگلینڈ پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں