روہت شرما ورلڈکپ میں 5 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین

لیڈز: روہت شرما ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں 600 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بھارتی جبکہ مجموعی طور پر چوتھے کرکٹر بن گئے۔

روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل 647 رنز کے ساتھ رواں ایڈیشن میں ٹاپ اسکورر کا بھی اعزاز حاصل کرلیا، وہ ایک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں 5 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی شکیب الحسن نے بھی ایک ورلڈ کپ میں 600 رنز بنانے والے اس خصوصی کلب کو جوائن کیا تھا، پاکستان سے میچ میں 66 رنز کی اننگز کے ساتھ اس میگا ایونٹ میں ان کے مجموعی رنز کی تعداد 606 ہوگئی، یہ رنز انھوں نے8 اننگز میں 86.57 کی ایوریج اور 96.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ اس کلب میں شامل سچن ٹنڈولکر نے 2003 کے ورلڈ کپ کی 11 اننگز میں 673 جبکہ ہیڈن نے 2007 کی10 اننگز میں 659 رنز بنائے تھے۔

ون ڈے وکٹوں کی تیز ترین سنچری بمرا دوسرے بھارتی بولر بن گئے

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے بھی ون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی، انھوں نے سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کی صورت میں 100 واں شکار کیا، وہ 57 میچز میں اس سنگ میل پر پہنچنے والے دوسرے تیز ترین بھارتی بولر ہیں، محمد شامی نے 100 و کٹیں 56 میچز میں حاصل کی تھیں۔

The post روہت شرما ورلڈکپ میں 5 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں