بیونس آئرس: ایک ہفتے میں دوران فائٹ زخمی ہونے والے دوسرے باکسر کی موت واقع ہوگئی۔
ہفتے کے روز ارجنٹائنی باکسر ہوگو سینٹلن کا سپر لائٹ ویٹ فائٹ میں یورگوئن حریف ایڈوارڈو ابریو سے مقابلہ ہوا، چوتھے ہی راؤنڈ میں سین کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا لیکن انھوں نے آخر تک فائٹ کو ترجیح دی اور میچ ڈرا پرختم ہوا، البتہ اختتام ہوتے ہی وہ بے ہوش ہوگئے تھے جس پر انھیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق ان کے گردے یکے بعد دیگرے ناکارہ ہوگئے اور وہ کوما سے واپس نہ آسکے، ان کے دماغ کی ایک سرجری بھی کی گئی لیکن اسی دوران انھیں دل کا دورہ پڑا جس کے سبب جانبر نہ ہو سکے۔
The post ایک ہفتے میں دوران فائٹ زخمی ہونے والے دوسرے باکسر کی موت appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل