کراچی: صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والی معروف اداکارہ مہوش حیات پاکستان میں ہاکی کی بحالی کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے عبدالستارہاکی اسٹیڈیم پر پہنچ گئیں لیکن اسٹیڈیم کو شائقین سے خالی دیکھ کر افسردہ ہو گئیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے پی ایچ ایف کے تحت جاری 65 ویں قومی ہاکی چمپئن شپ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ کی طرح قومی کھیل ہاکی کو بھی پذیرائی دینے کی ضرورت ہے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا صرف ایک مرتبہ عالمی چیمپئن بنا جبکہ ہم ہاکی میں 4 دفعہ عالی چیمپئین اور 3 بار اولمپک چیمپئن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں کھیلوں خاص طور پر ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
The post مہوش حیات قومی ہاکی کی بحالی کیلیے کوشاں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر افسردہ ہو گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل