مکی آرتھر کی کرسی بچانے کیلیے وسیم اکرم کی کوشش

 لاہور:  وسیم اکرم ہیڈکوچ مکی آرتھرکی کرسی بچانے کیلیے کوشش کرنے لگے۔

مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک نہیں رہی، مجموعی طور پر 28میچز میں صرف 10فتوحات حاصل ہوئیں، گرین شرٹس کو68ون ڈے میچز میں سے 34میں مات ہوئی، ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ بہتر رہا، 37میچز میں سے 30جیتے اور 7ہارے، چیمپئنز ٹرافی میں فتح ان کی سب سے بڑی کامیابی تھی، ورلڈکپ میں ٹیم سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کرپائی۔

اس کارکردگی کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کو کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دینے سے گریز کیا ہے، البتہ پاکستان جب نئے کوچ کی تلاش شروع کرے گا تو مکی آرتھر بھی درخواست دے سکیں گے۔

دوسری جانب وسیم اکرم ہیڈکوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کے حامی ہیں، ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اس معاملے پر ایم ڈی وسیم خان سے بھی بات کریں گے، وہ قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کے حق میں ہیں، سابق کپتان معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کی ایک سابق کپتان کے ذریعے ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر انگلینڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں، ساتھ ہی انھوں نے آئی پی ایل میں کام کرنے کی پیشکش کا بھی انکشاف کیا تھا، سری لنکن بورڈ بھی ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

The post مکی آرتھر کی کرسی بچانے کیلیے وسیم اکرم کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں