لاہور: پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے مسلسل نظر انداز فواد عالم کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم شروع ہو گئی۔
گزشتہ روز ٹویٹر پر ’ہیش ٹیگ فوادعالم ایکسپوزڈ‘ کے نام ایک ٹرینڈ چل رہا تھا، صارفین نے اپنی پوسٹس میں کہاکہ فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اس کے باوجود ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔
ایک صارف کے مطابق فواد عالم نے اپنے کیریئر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11 ہزار سے زیادہ رنز بنائے لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ وہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی جگہ نہیں بنا پائے۔
The post ’فواد عالم ایکسپوزڈ‘ سوشل میڈیا پر منفرد ٹرینڈ، ناانصافیاں اجاگر appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل