گلوبل ٹی 20 لیگ، محمد حفیظ کی ففٹی شاداب خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کرلیں

برامپٹن: گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ میں ایڈمنٹن رائلز کے کپتان پاکستانی اسٹار محمد حفیظ نے 30 گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے اور شاداب خان نے 23 رنز دیکر3 وکٹیں لیں۔

گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ میں ایڈمنٹن رائلز نے وینیپیگ ہاکس کو 8 وکٹ سے ہرادیا جب کہ فاتح ٹیم کے کپتان پاکستانی اسٹار محمد حفیظ نے 30 گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور3 سکسر شامل رہے، اوپنر انشومن رتھ 87 پر ناٹ آؤٹ رہے، محمد عرفان4 اوورز میں 33 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔

ناکام سائیڈ کیلیے عمر اکمل نے 12رنز بنائے، شاداب خان نے 23 رنز دیکر3 وکٹیں لیں، محمد نواز اور حفیظ کو وکٹ نہیں مل پائی۔

دوسرے میچ میں برامپٹن وولوز نے ٹورنٹو نیشنلز کیخلاف دلچسپ مقابلہ 11رنز سے کامیابی حاصل کرلی، فاتح الیون میں شامل شاہد آفریدی نے 8 رنز بنانے کے بعد ایک وکٹ بھی لی، وہاب نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

The post گلوبل ٹی 20 لیگ، محمد حفیظ کی ففٹی شاداب خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں