امریکا ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرنیو الا دنیا کا 32واں ملک بنے گا

لاؤڈرہل: لاؤرڈ ہل کا سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک امریکی سرزمین پر پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

امریکا میں گزشتہ کچھ عرصے سے تواتر کے ساتھ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہورہے ہیں، اس ہفتے اور اتوار کو بھی اس وینیو پر ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان مختصر ترین فارمیٹ کے 2 میچز ہوئے۔

اب یہاں پر یو ایس اے کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2  کے پہلے راؤنڈ میں نمیبیا اور پاپوا نیوگنی کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گا، جن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی امریکا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا 32 واں ملک بن جائے گا۔

 

The post امریکا ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرنیو الا دنیا کا 32واں ملک بنے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں