برمنگھم: اسٹیون اسمتھ نے کم میچز میں24 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈان بریڈمین کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔
اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈکیخلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں یادگار اننگز کھیل کربھارتی کپتان ویرات کوہلی اور سابق اسٹار سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑا، اسمتھ نے 118ویں اننگز میں کیریئر کی 24ویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔
بریڈمین نے یہ سنگ میل 66ویں اننگز میں عبور کیا تھا، ان سے قبل دیگر پوزیشنز کوہلی (123 اننگز) اور ٹنڈولکر(125اننگز) کے پاس تھیں۔
The post کم میچز میں 24 سنچریاں، اسٹیون اسمتھ بریڈ مین کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل