مصباح الحق اور محمد اکرم کو کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بنانے کا امکان

سابق کپتان مصباح الحق اور محمد اکرم کو نئے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بنانے کا روشن امکان ہے۔

پی سی بی کے مجوزہ پلان کے مطابق مصباح الحق کو ہیڈ کوچ یا بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں۔ بولنگ کوچ کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے مجوزہ پلان کے مطابق ملکی کوچز اور غیر ملکی کوچز کو نئے سیٹ اپ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ایک تجویز کے مطابق اگر اپنے معیار کے مطابق غیر ملکی ہیڈ کوچ سے معاملات طے نہ پا سکے تو مصباح الحق کو  بیٹنگ کوچ کے ساتھ ہیڈ کوچ کی  ذمہ داریاں دے دی جائیں گی۔

مصباح الحق  2017 میں ہر طرح کی انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ ہو گئے تھے۔ پی سی بی نئی تعیناتیوں کے لئے جلد اخبارات میں اشتہار جاری کرے گا۔

The post مصباح الحق اور محمد اکرم کو کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بنانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں