کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں، بابر اعظم

 لاہور:  بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں بلکہ میری پوری توجہ ملک کیلیے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے پر مرکوز ہے۔

برطانوی ویب سائٹ ’’پاک پیشن‘‘کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی فارمیٹ ہو کپتان مقرر کرنا پی سی بی کی صوابدید ہے،جس کا بھی تقرر کیا جائے درست ہوگا، میرے خیال میں سرفراز احمد بھی ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کررہے ہیں۔

ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ ورلڈکپ میں پاکستان کیلیے سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹسمین بننا میرا ہدف تھا جس کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا، بابر اعظم نے کہا کہ میں پاور ہٹنگ کی صلاحیت نہ ہونے کی بات کرنے والے ناقدین کی پرواہ نہیں کرتا، صرف ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، اس کا کوئی بوجھ محسوس نہیں کرتا۔

The post کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں، بابر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں