فرنٹ فٹ نو بال کا تعین فیلڈ آفیشلز کے بجائے تھرڈ امپائر کریں گے

 دبئی:  کرکٹ میں اب بولرز کے فرنٹ فٹ پر تھرڈ امپائر نظر رکھیں گے۔

اگلے 6 ماہ کے دوران چند محدود اوورز کی سیریز کے دوران ٹرائلز ہونگے، جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے فرنٹ فٹ نوبال کا تعین فیلڈ آفیشلز کے بجائے تھرڈ امپائر کرینگے، کسی بھی ڈلیوری کے چند سیکنڈ کے اندر ہی ٹی وی امپائر کو نشریاتی ادارہ فوٹیج بھیج دے گا۔ اگر بولر کا پائوں کریز سے باہر ہوا تو وہ فوری طور پر فیلڈ امپائر کو آگاہ کرینگے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی ٹیکنالوجی کا انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2016 میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھی ٹرائل ہوچکا، آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ آپریشن جیف ایلرڈائس نے کہاکہ ہم اب اسکی زیادہ بڑے پیمانے پرآزمائش کرنے والے ہیں۔

The post فرنٹ فٹ نو بال کا تعین فیلڈ آفیشلز کے بجائے تھرڈ امپائر کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں