سری لنکن کوچ کی معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہی چھٹی

کولمبو: چندیکا ہتھورا سنگھے سری لنکن کرکٹ میں حکومتی مداخلت کا شکار بن گئے، وزیر کھیل کے اصرار پر ہیڈ کوچ کی معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہی چھٹی کردی گئی۔

ورلڈ کپ کے بعد ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے پر واضح کیا تھا کہ کسی متبادل کو لانا چاہتا ہے،البتہ وہ دسمبر2020 تک کنٹریکٹ کی مدت پوری کرنے کے خواہاں تھے،ایس ایل سی نے کوشش کی کہ کسی طرح انھیں 6 ماہ کا معاوضہ دے کر ازخود ذمہ داری چھوڑنے پر راضی کیا جائے مگر وہ بھی بضد تھے کہ ان کے پاس پلیئرز کو سکھانے کیلیے ابھی بہت کچھ ہے۔

معاہدہ منسوخ کیے جانے پر ہتھورا سنگھے کی جانب سے قانونی کارروائی کا امکان ہے، اس سے قبل جیف مارش بھی قبل از وقت عہدے سے برخاست کیے جانے پر ایس ایل سی کے خلاف کیس جیت چکے ہیں۔

ایک روز قبل وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ ہتھورا سنگھے مستعفی ہوں یا پھر قانونی جنگ لڑتے رہیں۔ اگرچہ بورڈ کی کوشش تھی کہ وہ ہیڈ کوچ کے ساتھ کسی قانونی جنگ میں نہ الجھے مگر وزیر کھیل کی جانب سے تبدیلی پر اصرار نے اس کے ہاتھ باندھ کررکھ دیے۔

دریں اثنا چیف آپریٹنگ آفیسر جیروم جیارتنے کو نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کیلیے عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ 2000 سے بورڈ کے ساتھ منسلک ہیں، آغاز میں جیارتنے کوچ کے طور پر آئے، انھوں نے 2017 تک ڈائریکٹر کوچنگ کی بھی ذمہ داری سنبھالی۔ اس دوران 2015 میں جب مرون اتاپتو نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری چھوڑی تب بھی وہ عبوری کوچ بنے تھے۔

ادھر سری لنکن مستقل ہیڈ کوچ کیلیے ٹام موڈی نے ایک بار پھر کولمبو واپسی میں دلچسپی ظاہر کی ہے، انھیں شارٹ لسٹ بھی کرلیا گیا، موڈی بطور پلیئر 2 ورلڈ کپ 1987 اور 1999 میں آسٹریلیا کے ساتھ جیت چکے ،وہ سری لنکا کی کامیاب کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

The post سری لنکن کوچ کی معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہی چھٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں