نئے چیف سلیکٹر کیلیے مجوزہ ناموں پر آج غور متوقع

 لاہور:  پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی مشاورت کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا جب کہ نئے چیف سلیکٹر کیلیے مجوزہ ناموں پر بھی غور ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں2اگست کو ایم ڈی وسیم خان کی زیرسربراہی ہونے والا اجلاس شام5سے رات 10 بجے تک جاری رہا لیکن اراکین کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، شائقین کو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں کا انتظار ہی رہا۔

اس وقت اعلان کیا گیا تھا کہ منگل کو اراکین سے ایک بار پھر ٹیلی فون پر مشاورت کرتے ہوئے سامنے آنے والی تجاویز پر کوئی حتمی رائے قائم کی جائے گی،اب منگل کو کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی جو رواں ہفتے ہی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے حوالے کردی جائیں گی۔

گزشتہ میٹنگ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے سخت سوالات ضرور ہوئے لیکن کمیٹی کے ایک رکن وسیم اکرم سمیت بورڈ میں چند افراد ان کو کم از کم آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک توسیع دینے کے حق میں ہیں، معاہدے میں توسیع کی صورت میں اسامی مشتہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اگر نئے کوچ کیلیے اشتہار دیا گیا تب بھی دیکھنا ہوگا کہ مکی آرتھر کی بانسبت کس امیدوارکا پلڑا بھاری ہے۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر کیلیے محسن خان، معین خان اور شعیب اختر سمیت کئی نام گردش میں ہیں، کرکٹ کمیٹی کو اس حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرنا ہیں، سلیکشن کمیٹی میں ارکان کے بجائے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کوچز سے کام لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

The post نئے چیف سلیکٹر کیلیے مجوزہ ناموں پر آج غور متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں