انگلینڈ ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، جنید خان

 کراچی: برطانوی شہریت کے حامل ٹیسٹ فاسٹ بولرجنید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جوعزت ملتی ہے وہ انگلش کرکٹر بن کر نہیں مل سکتی، انگلینڈ ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا۔

قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم میں شامل فاسٹ بولر نے یو بی ایل گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ میری کارکردگی سب کےسامنے ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکے پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا،امید پر دنیا قائم ہے۔

جنید خان نے کہاکہ امید یہی ہے کہ ڈومیسٹک سیزن اچھا گزرے گا،خیبر پختون خواہ کے علاقہ صوابی کے چھوٹے سے گاؤں سے آیا ہوں،برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود میرے لیے پاکستان پہلے ہے،مجھے انگلینڈ میں دو کلبز کی جانب سے  بطور لوکل پلئر کاؤنٹی  کرکٹ کھیلنے کےچارسال کے معاہدے کی پیشکش ہوئی تھی،معاہدہ کرلیتا تو پاکستان کا سیزن اوور سیز کھلاڑی بن کرکھیلنا پڑجاتا،کاونٹی کھیلنےکا مطلب انگلینڈ ٹیم میں شمولیت کا راستہ بننا ہے،مجھے پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ہے، انگلینڈ کیلئےنہیں۔

The post انگلینڈ ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، جنید خان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں