ممبئی: بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ شیخاوت نے کہاکہ بکیز اب ملک بھر میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ شیخاوت کا کہنا تھا کہ بکیز کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ ٹورنامنٹ چھوٹا ہے یا بڑا، انھیں صرف اس بات سے مطلب ہے کہ میچ ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے یا نہیں، اس لیے ملک بھر میں کھیلی جانے والی چھوٹی لیگز کے وہ مقابلے ان کی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں جو براہ راست نشر ہوں۔ وہ ان میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو اپنے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
The post بکیز بھارت میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل