50 ون ڈے میں قیادت، سرفراز احمد دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے

کراچی: سرفراز احمد 50 ون ڈے انٹرنینشل میچز میں قیادت کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے۔

کپتان سرفراز احمد نے 50 ون ڈے انٹرنینشل میچز میں قیادت کا یہ اعزاز گزشتہ روز کراچی میں سری لنکا سے تیسرے میچ کے دوران حاصل کیا۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، انھوں نے 200 میچز میں کپتانی کی، ان میں 110 فتوحات نصیب ہوئیں، 74میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 5 میچز ٹائی ہوئے اور 11 غیر فیصلہ کن رہے جب کہ سرفراز کی زیر قیادت پاکستان نے 28 میچز جیتے،20میں ناکامی ہوئی اور2میچز بے نتیجہ رہے۔

The post 50 ون ڈے میں قیادت، سرفراز احمد دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں