لاہور: سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئی۔
مہمان ٹیم آج شام صوبائی دارالحکومت پہنچے گی، سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گَئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا، سیریز جیتنے پر تمام کھلاڑی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کئے گئے تینوں کھلاڑی احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں ۔
قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز 5 ، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق دونوں ٹیمیں 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ نشترپارک اسپورٹس کمپلکس میں واقع کے داخلی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمد و رفت کے لیے بند کردیاگیاہے، ان میچوں کے لیے اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ افراد کو خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔
The post قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے لاہور پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل