قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق ‏مارک کولز نے نجی مصروفیات کے باعث عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا، ‏مارک کولز آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ ‏مارک کولز نے 2017 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ‏مارک کولز کا معاہدہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2020 تک تھا۔

مارک کولز کا کہنا تھا کہ پاکستان ‏ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا لطف آیا تاہم اس وقت میرے اہلخانہ کو میری ضرورت ہے، میں نے ‏طویل سوچ بچار کے بعد پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا، چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق  ‏مارک کولز  کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی، ‏ مارک کولز کے عہدے سے الگ ہونے کا افسوس ہوا۔

The post قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں