پاکستانیوں کی محبت دیکھنے کے بعد دوبارہ آنے میں دشواری نہیں ہوئی،شناکا

 لاہور:  سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا کا کہنا ہے کہ گذشتہ دورے میں پاکستانیوں کی محبت دیکھنے کے بعد دوبارہ واپس آنے کا فیصلہ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔

ڈاسن شناکا نے کہا ہے کہ بہترین سیکیورٹی اور مہمان نوازی پر پاکستان اور پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننا ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے،مجھے پوری امید ہے کہ انتظامات دیکھنے کے بعد اگلے دورے میں سری لنکا کے سینئر کرکٹرز بھی یہاں آئیں گے، میں خود بھی دوبارہ آنا چاہوں گا۔

The post پاکستانیوں کی محبت دیکھنے کے بعد دوبارہ آنے میں دشواری نہیں ہوئی،شناکا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں