لکھنؤ: ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے بھاری بھرکم پلیئر راکھیم کورنویل لکھنؤ میں واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں افغانستان کو ’’ بھاری‘‘ پڑگئے۔
راکھیم کورنویل نے آف اسپن بولنگ کی بدولت حریف ٹیم کی 7 وکٹیں اڑادیں، افغان ٹیم 187پر ڈھیر ہوگئی، جاوید احمدی 39 رنز بناکر نمایاں رہے، امیر حمزہ 34 اور احمد زازئی 32 رنز بناکر مزاحمت کرپائے۔
کورنویل نے 75رنز دے کر7 شکار کیے، یہ تقریباً پانچ دہائیوں میں کسی بھی ویسٹ انڈین اسپنر کی بہترین پرفارمنس شمار ہوئی۔ویسٹ انڈیز نے ابتدائی دن کا کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹ پر 68 رنز بنالیے۔
The post ٹیسٹ کرکٹ کے بھاری پلیئر کورنویل افغانستان کو ’’بھاری ‘‘ پڑگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل