ایڈیلیڈ: مارش کپ میں آسٹریلوی اسپنر ایشٹون ایگر اپنے بھائی ویس ایگر کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
مارش کپ میں آسٹریلوی اسپنر ایشٹون ایگر اپنے بھائی ویس ایگر کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ جس پر ان کے ماتھے سے خون کا فوارہ جاری ہوگیا، یہ افسوسناک واقعہ ساؤتھ آسٹریلیا سے میچ میں پیش آیا، ایشٹون ویسٹر ن آسٹریلیا کی نمائندگی کررہے تھے، ساتھی بولر مارکس اسٹوئنس کی جانب سے اننگز کے 41 ویں اوور کی تیسری گیند پر ویس ایگر نے اونچا اسٹروک کھیلا ، ان کے بھائی ایشٹون کی نگاہیں گیند پر جمی لیکن گیند ان کے ہاتھ سے پھسل پر ماتھے پر جا لگی۔
انھیں گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دی گئی اور پھر بعدازاں میدان سے باہر پہنچادیا گیا۔ویسٹرن آسٹریلیا نے کولم فرگوسن کی سنچری کے باوجود یہ مقابلہ6 رنز سے جیت لیا، کولٹر نائل 5 وکٹیں لیکر میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔
The post مارش کپ : بھائی ویس کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے ایشٹون ایگر زخمی ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل