کراچی: دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی یکم دسمبرکوایچ آئی وی اور ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایاگیا۔
کراچی میں ایچ آئی وی سے آگاہی کے لیے بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین بائیکرز نے بھی حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں ایچ آئی وی (ایمیونو ڈیفیشنسی وائرس) ایڈز کی آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر ریلی سمیت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی میں انڈس اسپتال اور رائیڈ پاکستان نے ایچ آئی وی سے آگاہی کے لیے بائیک ریلی کا انعقاد کیا، ریلی میں مردوں سمیت خواتین بائیکرز بھی شریک ہوئیں، ریلی کا آغاز بلاول چورنگی سے ہوا جو انڈس اسپتال پر اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد انڈس اسپتال میں آگاہی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان، ڈائریکٹر ایچ آئی وی پروگرام انڈس اسپتال ڈاکٹر ماہ طلعت، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آفتاب سمیت ماہرین طب نے شرکت کی۔
اس موقع پر ماہرین طب نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، تاہم کراچی میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے، لاڑکانہ میں بھی ساڑھے 3 ہزار افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر سندھ بھر سے ایچ آئی وی کے 18 ہزار سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں، ریلی کا مقصد ایچ آئی وی سے آگاہی کا عالمی دن منانا اور یہ پیغام دینا تھا کہ ایچ آئی وی (ایمیونو ڈیفیشنسی وائرس) قابل علاج مرض ہے۔
The post شہر میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد11 ہزارسے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت