ساف گیمز میں پاکستان کے ابتدائی دن 4 میڈلز، والی بال میں بھی تمغہ یقینی

 لاہور: پاکستان نے ساف گیمزمیں ابتدائی دن مجموعی طور پر 4 میڈلز جیت لیے۔

ساف گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل کراٹے ایونٹ میں شاہدہ نے انفرادی کاتا میں حاصل کیا۔ انفرادی کاتا کیٹیگری میں نیامت اللہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا، گلناز، شاہدہ اور نرگس نے ٹیم ایونٹ کاتا کیٹیگری میں بھی پاکستان کو چاندی کا تمغہ دلادیا۔

کاٹا مینز ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ ملا، نصیر احمد، نعمان اور نعمت اللہ نے برانز میڈل جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار تک پہنچا دی۔

ٹینس ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،نیپال کے شہرکھٹمنڈو میں جاری گیمز میں پاکستان کا 305رکنی دستہ شریک ہے، ٹیم نے والی بال کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہوگا۔

The post ساف گیمز میں پاکستان کے ابتدائی دن 4 میڈلز، والی بال میں بھی تمغہ یقینی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں