نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں اسکول کے بچوں کے لیے ’ دوپہر کے سرکاری کھانے‘ میں سے ایک مردہ چوہا ملا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے جنتا انٹر سکول میں ’مڈ ڈے میل‘ میں دال چاول پیش کیا گیا تھا تاہم ایک طالب علم کے کھانے میں چوہے کا مردہ بچہ پایا گیا جس کے بعد اسکول کے 8 طلبا اور 4 استاد کی طبیعت غیر ہوگئی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلعی پولیس نے سرکاری اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے والے غیر سرکاری ادارے جن کلیان سمیتی کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ضلعی مجسٹریٹ امیت کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک بچے کے کھانے میں مردہ چوہا ملا ہے تاہم وہ کھانا کسی نے نہیں کھایا تھا۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھانے کے ٹفن میں ایک مردہ چوہے کو دیکھ کر بچوں کو قے آنا شروع ہوگئی اور 8 بچوں کی حالت غیر ہوگئی، تاہم سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سرکاری کی جانب سے فراہم کیے گئے بچوں کے کھانے میں 70 فیصد پانی ملا دودھ دیا گیا تھا جس پر ایک ٹیچر کو معطل کردیا گیا تھا، اسی طرح سیتا پور ضلع میں دال کے بجائے ہلدی اور پانی کے محلول دیئے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
The post بھارتی اسکول میں بچوں کے کھانے سے مردہ چوہا نکل آیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب