پانچ سالہ کوہ پیما نئے عالمی ریکارڈ کی طرف گامزن

 لندن: پانچ سالہ برطانوی بچہ اپنی ہمت اور استقلال سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے قریب پہنچ چکا ہے اور اسے کوہ پیمائی کا جنون ہے۔

اس سال اپریل سے اب تک وہ برطانیہ کی تمام 19 چوٹیوں کو سر کرچکا ہے جن کی اونچائی 30 ہزار فٹ تک بنتی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ حال ہی میں اس نے برطانیہ کی پینی گنٹ چوٹی اور اسکیفل پائک کو عبور کیا ہے جس کی اونچائی 2300 اور 3000 فٹ ہے۔

چارلی اسکول کا طالب علم ہے اور اس کے 51 سالہ والد کے مطابق چارلی ایک دن میں 10 میل تک ہائی کنگ کرسکتے ہیں۔ اس کے والد پال کہتے ہیں کہ یہ بچہ کبھی نہیں تھکتا اور اس کی توانائی گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔

چارلی کے والد پال بینتھم نے کہا ہے کہ وہ اپنے انتہائی لائق بچے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانا چاہتے ہیں کہ کیونکہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ ہے جس نے ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کے برابر پہاڑ سر کیے ہیں۔ چارلی کی اسی ہمت کی وجہ سے انہوں نے بہت چھوٹی عمر اور کم ترین وقت میں ایک ناقابلِ یقین کام کارنامہ انجام دیا ہے۔

چارلی کے والد کہتے ہیں کہ جس رفتار سے یہ پہاڑ پر چڑھتا ہے اس پر یقین نہیں آتا اور کبھی کبھی توچارلی دوڑتے ہوئے پہاڑوں پر چڑھ جاتا ہے۔  پال بیتھم کے مطابق چارلی نے اپنی پانچویں سالگرہ پر کہا تھا کہ وہ 1800 فٹ بلند پہاڑ عبور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس طرح مجموعی طور پر چارلی 29 ہزار فٹ کی چوٹیاں سر کرچکا ہے جن کی مجموعی بلندی ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی زیادہ ہے۔ اس وجہ سے چارلی کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جانا ضروری ہے۔

چارلی نے کہا ہے کہ اسے کوہ پیمائی کا شوق والدین سے ملا اور وہ ایک دن چوٹیاں عبور کرنے کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس ضمن میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تین ماہ کے اندر جواب دینے کا کہا ہے۔

The post پانچ سالہ کوہ پیما نئے عالمی ریکارڈ کی طرف گامزن appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں