پاکستان نے ساف گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کھٹمنڈو:  پاکستان  نے ساف گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔کراٹے ایونٹ میں  شاہدہ نے انفرادی کاتا میں پاکستان کا پرچم بلند کیاہے۔

ساف گیمز نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ہیں۔ پاکستان کا تین سو پانچ رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہے، پاکستان کا والی بال ایونٹ  میں بھی میڈل یقینی ہوچکا ہے، پاکستان نے والی بال کے فائنل میں کوالیفائی کیاہے جہاں اس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہورہاہے۔

پاکستان  کے ساف گیمز میں میڈلز کی تعداد دو ہوگئی، کراٹے کی انفرادی کاتا کیٹگری میں پاکستان کےنیامت اللہ نے سلور میڈل اپنےنام کرلیا، اس سے پہلے انفرادی کاتا میں شاہدہ نے گولڈمیڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیاتھا۔

The post پاکستان نے ساف گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں